Monday, May 16, 2016

اعتراف و گزارش


بہت عر صے کے بعد لکھنا نسبتاً  مشکل  ہوتا ہے . اپنے خیالات کو ایک نقطے پر جمع  کرنا ،لفظ ترتیب دینا ،ایسے کام ہیں جو مسلسل مشق مانگتے ہیں . اور وقفہ چاہے کتنے  ہی کم دورانئے  کا ہو،ایک منفی اور زنگ آلود اثر ضرور چھوڑتا ہے. بھر حال اس تحمید کا مقصد محض یہ اعتراف کرنا اور مطلع  کرنا ہے کہ رائیٹر نے بہت  عرصے کے بعد لکھنا شروع کیا ہے . چکّی کی مشقّت نے  مشق سخن کا زیادہ موقع ہی نہ دیااور غم روزگار تو  اکثرمحبوب تک سے بیگانہ کر دیتا ہے، لہذا گزارش ہے کہ توقعات کم رکھی جائیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے .الله  کی مرضی شامل حال رہی تو صبر کا میٹھا پھل  عنقریب ہم سب  مل کر کھایں گے .




ہاں اگر کوئی اس بلاگ میں تعاون کرنا چاہتا ہے تو وہ اوپر موجود میرے سوشل میڈیا پیجز پر رابطہ کر سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment